0

پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج منسوخ کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنا روایتی یو ٹرن لیتے ہوئے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ منسوخ کردیا۔پی ٹی آئی نے نومبر کے آغاز سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔

ریلیوں کا مقصد جیل میں قید قائد عمران خان کی حمایت کو متحرک کرنا اور مجوزہ آئینی ترامیم کی مذمت کرنا ہے جو مبینہ طور پر عدلیہ کی آزادی کو مجروح کریں گی۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام اعلان کردہ اجتماعات، احتجاج اور ریلیاں بھی منسوخ کر دی جائیں گی۔نیا ایکشن پلان گرفتاریوں اور دیگر امور کو روکنے کے لیے بنایا جائے گا۔پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں ہونے والا اپنا عوامی اجتماع بھی منسوخ کر دیا۔

تاہم پی ٹی آئی صوابی میں تین روز تک احتجاجی دھرنا دے گی جس میں ملک بھر کے پارٹی رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔صوابی میں پی ٹی آئی کے دھرنے سے مرکزی اور صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی کہ صوابی دھرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔10 نومبر کے بعد صوابی میں دھرنا متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

The post پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج منسوخ کر دیا appeared first on ABN News.