0

پاکستانی اداروں سے بات کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، جنید اکبر

پشاور ( اے بی این نیوز       )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ یہ حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے طاقت کے ذریعے اقتدار دیا گیا ہے۔ وہ پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ

ہم سے ماضی میں بھی غلطیاں ہوئیں جس کا خمیازہ اب بھگت رہے ہیں۔ میں اداروں سے بات کرنے کے حق میں ہوں، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی اداروں سے بات کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے اور شرافت کی زبان سمجھتے ہیں لیکن کسی قسم کی گھٹیا حرکت نہیں کریں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے اندر کئی گروپس ہیں، سیاست میں ان کے دوست اور دشمن ہیں لیکن کبھی غلط شخص کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں  :آرمی چیف کو عمران خان کے خط ، مریم نواز کا تبصرہ کرنے سے گریز

The post پاکستانی اداروں سے بات کرنے کی حمایت کرتے ہیں لیکن کسی کے غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، جنید اکبر appeared first on ABN News.