0

پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں۔ مظاہرین کا دھرنا جاری۔ خوراک اور ادویات کی قلت کے باعث عوامی مشکلات برقرار ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے مین شاہراہ پر کل سے کانوائے چلانے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ سڑکوں پر رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں ۔

بدامنی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے بعد دھرنوں کا اب کوئی جواز نہیں رہا ۔ ہفتے کو تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ قافلہ پارا چنار روانہ کیا جائے گا۔

معاہدہ کے مطابق اسلحہ جمع کرنے کے لئے فریقین 15 دنوں کے اندر اندر مربوط لائحہ عمل دیں گے۔ اسلحہ کی آزادانہ نمائش و استعمال پر پابندی ہوگی۔ اسلحہ خریدنے کے لئے چندہ جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جو بھی فریق لشکر کشی کرے گا انکو دہشت گرد سمجھ کر کارروائی کی جائیگی

مزید پڑھیں :ویلتھ فنڈ قانون میں ترمیم ،حکومت آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے میں ناکام

The post پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود سڑکیں نہ کھل سکیں، مظاہرین کا دھرنا جاری appeared first on ABN News.