0

ٹریفک پولیس دینہ کے مثالی اقدامات،سکول اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی عملی کوشش

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)ٹریفک پولیس دینہ کے مثالی اقدامات،سکول اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ حل کرنے کی عملی کوشش۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد طارق شفیع نے دینہ کا دورہ کیا اور سکول اوقات کے دوران ٹریفک جام کے مسئلے کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کیے ان کے ہمراہ انچارج ٹریفک پولیس دینہ مرزا نعمان فاروق بھی موجود تھےدورے کے دوران ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول منگلا روڈ کے سربراہان سے ملاقات کی اس ملاقات میں ٹریفک کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری حل کے لیے اقدامات کا اعلان کیا جس میں سکول کے ساتھ ملحقہ جگہ پر مٹی ڈال کر پارکنگ ایریا بنایا جائے گا تاکہ گاڑیاں سکول اوقات میں آسانی سے پارک ہو سکیں۔ اور سکول اوقات میں ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے گی تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم محمد طارق شفیع نے یقین دلایا کہ ٹریفک پولیس عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اس موقع پر سکول پرنسپل نے محکمہ پنجاب ہائی وے سے اپیل کی کہ سکول کے ساتھ موجود پرانے درختوں کو ہٹایا جائے اور بارش کے پانی کے نکاس کو بہتر بنایا جائے۔ مزید یہ کہ بلدیہ دینہ سے پارکنگ ایریا کے لیے مٹی ڈالنے اور غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے لیے تعاون کی اپیل کی گئی جبکہ والدین اور مقامی افراد نے ڈی ایس پی محمد طارق شفیع اور ان کی ٹیم کے ان اقدامات کو بے حد سراہا اور توقع ظاہر کی کہ یہ عملی اقدامات ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔عوامی حلقے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دیگر ادارے بھی اسی جذبے کے ساتھ مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔