پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) وکٹوریہ ریلوے برج کوٹ پھپھرا کے قریب جہلم میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے چھ سالہ معصوم بچی کو مقامی افراد نے زندہ بچا لیا جبکہ دو لڑکے جان بحق ہو گئے دریا ئےجہلم میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کا تعلق جھگی نشین پٹھانوں کے قبیلے سے تھا دونوں لڑکے اپس میں کزن تھے پٹھانوں کے ایک خاندان کی رہائش ہرن پور اور دوسرے خاندان کی ادووال بھٹہ کے قریب تھی جان بحق ہونے والوں میں 14 سالہ طارق خان پٹھان ولد کشمیر خان پٹھان اور 15 سالہ عمران خان المعروف رحمین ولد عبدالرحمن پٹھان تھا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 پنڈ دادن خان کی ٹیمیں فورا موقع پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی بھی کثیر تعداد جمع ہو گئی چھ گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشیں مل گئی جنہیں لوا حقین کے حوالے کر دیا گیا درین اثناء گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں دریا جیلم میں ڈوب کر جان باک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر جہلم نے دریائے جہلم میں نہانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور دفعہ 144 نافذ ہے لیکن مقامی انتظامیہ دریائے جہلم پر ڈیوٹی سر انجام دینے سے قاصر ہے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ارڈر ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں
0