انسداد دہشت گردی عدالت میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔
گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔
عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔
دوران سماعت مدعی مقدمہ اپنا بیان تبدیل کرلیا جس پر عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
واضح رہےکہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 25 اگست 2022 کو شاہ کاز اسلم نامی شہری کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا تھا جس میں ان پر چیف سیکرٹری اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔