0

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی ہم منصب
پاکستان اورایران نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان اور ایران نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے اپنے رابطے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلاموفوبیا کے ایسے واقعات مذہبی عدم برداشت اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں اور ان واقعات کو کسی طور پر بھی کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا۔

پاکستان اور ایران نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ملکوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں