جہلم (جرار حسین میرسے)وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے بھرکے خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ متعارف کروایا جس کی تحصیل دینہ میں تقسیم کے سلسلے کی پہلی تقریب چک اکا سٹیڈیم میں جاری ہے مہمان خصوصی سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے حقداروں کو کارڈ تقسیم کیے تقریب میں 200 سے زائد افراد میں اے ٹی ایم کارڈ جاری کیے گئے جن کو پہلی قسط 10500 روپے ادا کر دی گئی اے ٹی ایم کارڈ معذور افراد کو یا ان کی گارڈین کو یا ان کے والدین کے حوالے کیے گئے اس موقع پر سب کی ایم پی اے مہر محمد فیاض کا کہنا تھا کہ معذور افراد ہمارے لیے ایک نعمت ہے معاشرے میں یہ بوجھ نہیں ہے اج کا یہ جو ہمت پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کا ان کے لیے تحفہ ہے اس سے ان کو ہمت ملے گی ان معذور اور مستحق افراد کا باقاعدہ بائیو میٹرک کروا کر ان کو بلا تفریق اے ٹی ایم جاری کیے گئے اور یہ رقم ہر تین ماہ بعد ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائے گی جو یہ اے ٹی ایم کے ذریعے نکلوا سکیں گے پروجیکٹ کے سیکرٹری کا یہ کہنا تھا کہ ہمت کارڈ سے ان معذور افراد کو ہمت ملے گی کہ وہ خود سے اپنی رقم سے کچھ کھا سکیں گے معذور افراد ایک نعمت ہیں معاشرہ ان کو بوجھ نہ سمجھیں
0