صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان کے ساتھ روسی زبان میں بات چیت کی، جس پروہاں موجود مہمان اور میزبان سب ہی خوشگوار طور پر حیران ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی باکو میں روسی زبان میں گپ شپ نے سب کو حیران کر دیا
وزیراعظم شہباز شریف نے روسی زبان میں بات چیت کرکے مہمانوں اور میزبانوں کو خوشگوار سرپرائز دیا pic.twitter.com/O1SQj8iXB4
— PMLN (@pmln_org) June 15, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف دورۂ ترکیہ کے دوران ایک عوامی مقام پر ترک شہریوں سے ملے تھے اور وہاں بھی انہوں نے عام افراد کے ساتھ ترک زبان میں بات چیت کی تھی، جس پر ترک شہریوں نے حیرانی اور خوشی کا اظہار کیا تھا۔
اس کے علاوہ گزشتہ برس کے پی میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر آئے ہوئے جرمن سیاحوں کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے جرمن زبان میں بات کی تھی، جس پر شہری اور جرمن مہمان حیران ہوئے تھے۔