اسلام آباد میں اپنے خطاب کے دوران میں وزیراعظم نے کہا کہ تنقید اگر حقائق کی بنیاد پر مبنی ہو تو اسپیشل برانچ کی رپورٹ سے زیادہ مفید ہوتی ہے، 15 ماہ کی حکومت میں کبھی خود پر تنقید کا برا نہیں منایا، درست تنقید سے مدد ملتی ہے اور حقائق کے برعکس تنقید سے بگاڑ ہوتا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ورکنگ جرنلسٹس کو صحت بیمہ کارڈ دیا جارہا ہے، جرنلسٹ فرض کی ادائیگی میں مشکل چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہیں، صحافت کے میدان میں یہ انقلابی اقدام ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کوڈ ڈیجیٹل ریپازٹری آف فیڈرل لاز موبائل ایپ اور ویب سائٹ کا بھی اجراء کر دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پورٹل سے پاکستانی آئینی دفعات سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ججز، وکلاء، قانونی ماہرین، قانون کے طالبعلم، حکومتی اہلکار اور عوام بھی مستفید ہوں گے۔