وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام قصور، کھڈیاں میں (کل) بروز اتوار، 30 جولائی کو ہونے والا جلسہ موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، اب انشاءاللہ یہ جلسہ بروز ہفتہ 5 اگست 2023 کو منعقد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 29, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو سفر کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے ایک اور منصوبے ‘لاہور قصور بہاولنگر’ موٹر وے کے افتتاح کے بعد کھڈیاں میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔