0

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے عید کے موقع پر اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کے خلاف خصوصی مہم چلائی

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ II جہلم نے انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی ہدایت پر عید کے موقع پر اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کے خلاف خصوصی مہم چلائی۔تفصیلات کے مطابق سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II جہلم ایس پی سجاد حسین بھٹی کی جانب سے سیکٹر ہذا کی بیٹ ہائے اور کمانڈرز کو خصوصی احکامات عید کے موقع پر لوگوں کے اپنے آبائی گھروں کی جانب جانے سے ٹرانسپورٹرز ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔اس کے خلاف سختی سے نمٹا جائےسیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ II ایس پی سجاد حسین بھٹی کی خصوصی ہدایات پر پبلک سروس گاڑیوں اور ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کو بھی چیک کیا جا رہا ہےاسی طرح آئل ٹینکرز اور گیس بوزرز کے بھی Explosive پرمٹ چیک کیے جا رہے ہیں سیکٹر نارتھ II جہلم میں خصوصی انتظامات میں پٹرولنگ نفری میں اضافہ خصوصی پٹرولنگ سکواڈ کا قیام اور ٹول پلازہ جات پر موجودہ بریفینگ آفیسز کے ذریعے پبلک سروس گاڑیوں میں زائد کرایہ کی وصولی کو چیک کیا جا رہا ہے اور مزید برآں HTV’s/LTV’s فٹنس سرٹیفکیٹ اور آئل ٹینکر ز گیس بوذر ز کے Explosive پرمٹ چیک کئے جا رہے ہیں سیکٹر نارتھ II جہلم میں اس سلسلے میں خصوصی بریفنگ مہم بھی جاری ہے۔سیکٹر کمانڈر نارتھ II جہلم نے پٹرولنگ آفیسرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ٹول پلازہ جات پر الرٹ رہیں اور کسی قسم کی وائلیشن کو نظر انداز نہ کریں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور مالکان کے خلاف ایکشن لیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں