سپریم کورٹ میں نیب ملزم ندیم حمید شیخ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
چیف جسٹس کے استفسار پر نیب پروسیکیوٹر نے بتایا کہ 48 ہزار 674 روپے کے بئنک اکاونٹ کے فریزنگ آرڈر درکار ہیں۔
چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے، نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا جسے ہر جگہ استعمال کررہا ہے، نیب صرف 48 ہزار روہے کے پیچھے پڑا ہوا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔
جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ نیب فیٸر نہیں ہے، نیب کو ایسی درخواست داٸر نہیں کرنی چاہیے تھی۔
عدالت کے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپس لے لی، اور سپریم کورٹ نے درخواست واپس لینے پر کیس نمٹا دیا۔