![نگراں وفاقی کابینہ](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/ab6fd68d3c0065158426a810c9244497_M.jpg)
اعلامیے کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کو اپنے جڑانوالہ دورے سے آگاہ کیا۔
کابینہ اجلاس میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان میں موجود اقلیتوں کا تحفظ ریاست کے اولین فرائض کا حصہ ہے، جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کی سزا یقینی بنائی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے آئندہ ہفتے قومی سطح پربین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کرانے کی ہدایت کی جس میں عالمی سطح کے مختلف مذاہب اور مکاتبِ فکر کے علماء کو مدعو کرنے کا کہا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں انتہا پسندی اور مذہبی کشیدگی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: نگراں وزیراعظم
اعلامیے کے مطابق کانفرنس پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔