جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے بھائیوں والا رشتہ ہے۔انہیں نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینے گیا تھا۔خاندانی سیاستدان ہوں الیکشن میں حصہ لو ں گا۔نگران کابینہ کا حصہ کسی صورت نہیں بنوں گا۔ نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے میری دعوت پر ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں ضلع جہلم کا دورہ کرنے کی حامی بھری ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا کہ الیکشن ہوئے تو الیکشن میں حصہ لوں گا، اسمبلی پہنچ کر ایک دفعہ پھر ضلع جہلم کے باسیوں کی آواز بنوں گا، اپنے اد ھورے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچاؤں گا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ ہمارا سیاسی گھرانہ ہے، ہم نے لوگوں سے دل کے رشتے قائم کیے، پسماندہ حلقے سے ایم این اے منتخب ہوا اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی ہرممکن کوشش کی۔جلالپورشریف تا کند و وال نہر،للہ تاجہلم دورویہ سڑک کی تعمیر، پنڈ دادانخان میں پاسپورٹ آفس، EOBI آفس کا قیام، کھیوڑہ پنڈدادنخان میں نوجوانوں کے کھیلنے کیلئے اسٹیڈیم کی تعمیرات۔ ٹوبھہ میں ٹراما سنٹر کی تعمیر شروع کروائی۔انہوں نے مزید کہا کہ نواحی علاقوں میں سڑکوں کے جال بچھائے بجلی کے نظام کو بہتر بنایا،اور علاقہ بائی دیس کے صارفین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کھائی کوٹلی نوگراں کے مقام پر 132کے وی گرڈ اسٹیشن سنگھوئی کے مقام پر بچوں کے لیے فیملی پارک تعمیر کروایا،اسپتالوں اور اسکولوں کی حالت بہتر بنائی، ڈاکٹرز اور اساتذہ کی کمی پوری کروائی۔تھانہ کچہری اور پٹوار کلچر کی سیاست کا خاتمہ کیا کسی بھی سرکاری افسر یا اہلکار کی بے جا ٹرانسفر نہیں کرائی۔آخر میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران وزیراعظم پاکستان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے شروع میں متوقع دورے کے واضع مثبت آثار دیکھنے کو ملیں گے،ان شاء اللہ ادھورے ترقیاتی منصوبہ جات بھی مکمل کرایں گے۔
0