جلسوں کے شیڈول کا ٹاسک صدر لاہور سیف کھوکھر کو دے دیا گیا۔ تمام جلسوں سے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور نائب صدر حمزہ شہباز خطاب کریں گے۔
شیڈول کے مطابق پہلا جلسہ این اے 123 اور این اے 124 میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا جبکہ دوسرا جلسہ نواز شریف کے آبائی حلقے این اے 125 اور این اے 126 میں ہوگا۔
مسلم لیگ (ن) کا تیسرا جلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں ہوگا جبکہ این اے 135 اور این اے 136 کا الگ جلسہ کیا جائے گا۔
شہباز شریف، رانا مبشر اقبال اور میاں عمران جاوید کے حلقے میں بھی جلسے ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔
تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کیے جائیں گے۔ جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔