لاہور میں مسلم لیگ (ن) یوتھ کے رضاکاروں کے اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نظام کی اصلاح اور عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیشہ نواز شریف کو سُرخ رو اور سربلند کیا، ن لیگی قائد معیشت بحال اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔
ن لیگی چیف آرگنائزر نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کی دی ہوئی ترقی نکال دیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، ن لیگی قائد عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نوجوانوں، مزدوروں کے لیے روزگار، امن، ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔ ہم نے قوم کی خدمت کا ایک لمحہ ضائع کیا نہ آئندہ کریں گے۔