پنڈدادن خان (بیورو چیف ملک ظہیرا عوان) رحمان گارڈن پنڈ دادن خان میں دارا وڈے نمبردار برادران منڈاھڑ پر راجہ ذیشان اکبر ایڈوکیٹ (ہائی کورٹ) نمبردار منڈاہڑ نے پنڈ دادن خان بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران و اراکین کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں انتہائی خوبصورت طریقہ کے ساتھ مہمانوں کو پنڈال میں لایا گیا وڈے نمبرداراں نے دارے کو خوبصورتی کے ساتھ سجا رکھا تھا اس خصوصی دعوت میں بار ایسوسی ایشن پنڈ دادن خان کےحالیہ الیکشن میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں کے سربراہان اور اراکین نے بھرپور شرکت کی، مد مقابل چوہدری سوہندا خان ایڈوکیٹ اور راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈوکیٹ گروپ کو الیکشن سے دو دن قبل ایک ہی جگہ پر بٹھا دیا دونوں گروپوں کی الیکشن کمپین اس وقت عروج پر ہے اس موقع پر دونوں گروپوں کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کرنا اور ایک جگہ پر اکٹھے کرنا بھی بہت بڑا اعزاز ہے اس موقع پر راجہ ذیشان اکبر ایڈوکیٹ نمبردار منڈاہڑ نے اوصاف اور اے بی این نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تھوڑا عرصہ قبل ہی ایوان عدل پنڈ دادن خان میں کام کا اغاز کیا ہے میری خواہش تھی کہ تمام وکلا کے اعزاز میں اچھا سا پروگرام کروں اس موقع کو میں نے غنیمت جانا کہ پوری تحصیل پنڈ دادن خان کو یہ پیغام دیا جائے کہ ہم وکلا ایک ہیں ہم امن بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے اور اپس میں اتحاد سے رہیں گے دریں اثناء اس تقریب میں
صدر سالٹ رینج میڈیا کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان چوہدری سلیم باگڑی اور صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تا ہم دیگر معززین چوھدری اعجاز ورنالی ،چوھدری اسد ورنالی ،چودری شبیر مارتھ،وحید سن شائن سمیت گورنمنٹ چوہدری یامین باگڑی ٹیکنیکل کالج پنڈ دادن خان کے سیکڑوں طلباء نے بھی شرکت کی اس موقع پر طیب شہزاد ایڈوکیٹ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
0