0

نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم

نادرا کے 30 مراکز میں پاسپورٹ کاؤنٹر قائم
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر نادرا نے عوام کیلئے نئی سہولت کا آغاز کردیا، اب نادرا اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے 30 سینٹرز پر پاسپورٹ بھی بنائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ریجن کے 12، کراچی 2، ملتان 6 اور سرگودھا کے 2 سینٹرز پر یہ سہولت دستیاب ہوگی. خیبرپختونخوا میں 4 اور اسلام آباد ریجن کے 2 نادرا سینٹر پر بھی پاسپورٹ بنوائے جاسکیں گے۔

اب نادرا کے دفاتر میں ہی پاسپورٹ کا بھی ایک کاؤنٹر موجود ہوگا۔ وزیراعظم یا وزیر داخلہ 10 جون کو اس سہولت کا باضابطہ افتتاح بھی کریں گے۔

ان مراکز میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے آنے والوں کے لیے الگ سے ویٹنگ ایریا اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں