0

نئی مردم شماری کے تحت ضلع جہلم میں قومی اسمبلی کی صرف ایک سیٹ رہ گئی

پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) نئی مردم شماری کے تحت ضلع جہلم میں قومی اسمبلی کی صرف ایک سیٹ رہ گئی جبکہ ایک سیٹ ادھی ضلع چکوال اور ادھی ضلع جہلم کی ہوگی ضلع جہلم میں ایم این اے کی ایک سیٹ کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کے نوابزادہ خاندان کو پہنچے گا اب پی پی 27 پنڈ دادن خان میں صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا جمعہ بازار لگ جائے گا جبکہ نوابزادہ مطلوب مہدی کو حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان میں کرنل زاہد شیرازی ٹکٹ نہیں لینے دیں گے جبکہ حلقہ پی پی 26 میں گھر مالہ خاندان انہیں اگے نہیں انے دے گا جس کے باعث وہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی دوڑ سے بھی اؤٹ ہو جائیں گے ضلع جہلم میں قومی اسمبلی کی ایک سیٹ ہونے کی وجہ سے یہاں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر چوھدری فرخ الطاف ہوں گے کیونکہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پالیسیوں سے تنگ ا کر چوہری فرخ الطاف نے پی ٹی ائی چھوڑ کر مسلم لیگ نون میں شمولیت اختیار کی اور اعلی قیادت سے ٹکٹ کی ضمانت بھی لی اس لیے اب اس حلقہ سے ٹکٹ چوھدری فرخ الطاف کو ملنے پر مسلم لیگ نون کے سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی مکمل طور پر سیاست سے اؤٹ ہو جائیں گے اور نئی حلقہ بندی کے باعث نوابزادہ خاندان حکمرانی کی سیاست سے دور ہو جائے گا اب ایم این اے کے لیے پیپلز پارٹی کے پیر سید امیر حمزہ کرمانی ،اپنی دھرتی اپنا راج کے چوھدری عابد جو تانہ اور مسلم لیگ نون کے چوہدری فرخ الطاف میں گھمسان کا رن پڑے گا جب کہ پی ٹی ائی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فلحال کچھ نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی ائندہ عام انتخابات بروقت ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں