جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری عکراش گجر)جہلم ضلع بھر میں میونسپل سروسز کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی سربراہی میں اجلاس، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز کی شرکت، عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسرز کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ضلع جہلم میں میونسپل اداروں کی کارکردگی اور عوامی شکایات کے ازالے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے چاروں تحصیلوں کے افسران سے گفتگو کرتے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی میونسپل اداروں کی ذمہ داری ہے خاص طور پر صفائی، سیوریج، بارشی پانی کی نکاسی بارے شکایات کو فوری ترجیح دی جائے جبکہ سڑکوں پر پھرنے والے آوارہ جانوروں کے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جانی ضروری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں باولے کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر تحصیل انتظامیہ کو فوری طور پر ایکشن کی ہدایت بھی کی، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت بخش ماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔
0