0

میاں محمدنواز شریف کے حوصلے اور سیاسی تدبر کے نتیجے میں بناوٹی “سیا ستدانوں کا وجود سخت خطرے میں ہے،چوہدری لال حسین

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم میاں محمدنواز شریف کے حوصلے اور سیاسی تدبر کے نتیجے میں بناوٹی “سیا ستدانوں کا وجود سخت خطرے میں ہے، آمدہ انتخابات کے موقع پر بڑی بڑی باتیں کرنے والوں کا سیاسی میدان میں سے مکمل صفایا ہو جائیگا، پوری قوم کو نوا زشریف جیسے معاملہ فہم اور بہادر لیڈر کا بڑی شدت سے انتظار ہے، ملک وقوم کی تقدیر بدلنے اور قوم کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی جو شاندار تاریخ میاں نواز شریف کے ادوار حکومت سے ملتی ہے، اس کے مقابلے میں کوئی مثال پیش نہیں کر سکتا مشکل حالات آتے ہیں بناوٹی پارٹیوں کے لوگ” تتر بتر ہو کر رہ جاتے ہیں، ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی دوڑ میں ایک دوسرے کا گریبان پھاڑنے والے عمران خان کے لاڈلے وزیروں،مشیروں نے جان بچانے کیلئے کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی پارٹی سے اپنی وابستگی کو علی الاعلان خیر باد کہہ کر عافیت کے ماحول میں گوشہ نشینی اختیار کر گئے، ہم نواز شریف کے سپاہی اور اس ملک کے چپہ چپہ سے محبت کرنے والے نڈر لو گ ہیں، کل بھی میدان میں تھے، آج بھی میدان میں موجود ہیں، آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ نواز شریف کی قیادت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور وقتی سیاست کرنے والوں کا عوامی تعاون سے صفایا کرد یاجائیگا، ان کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ بھی موجود تھے، چوہدری لال حسین ضلع جہلم کے سیاسی افق پر مشکل ترین حالات میں جبر کے ماحول کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور میاں نواز شریف + میاں شہبا شریف کے سیاسی پرچم کو سربلند رکھنے کی خاطر، ن لیگ کے کارکنان کی خوب تعریف کی اور کہا کہ مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ استقامت دکھانے والے سیاسی میدان کے ہیرو بن کر سامنے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 2017 سے لے کر اب تک کے حالات میں جس جرات و بہادری کے ساتھ بناوٹی سیاستدانوں کی گٹھیا ترین حرکتوں کا انتہائی دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا، وہ ملک پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن باب بن چکا ہے۔ میاں محمد نواز شریف نے اپنے اصولی سیاسی موقف پر سختی کے ساتھ قائم رہ کر اپنے آپ کو مرد آہن ثابت کیا، انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن حقیقی آذادی کا نعرہ لگانے والوں نے جو کھیل کھیلا اس کے پس منظر میں کیا تھا؟ وقت کے ساتھ سب کچھ منظر عام پر آتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جو سیاست دان ملکی وحدت اور سلامتی پر یقین نہیں رکھتے اور سیکورٹی اداروں کے احترام کی حقیقت کو نہیں جانتے وہ ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کا کھلونا ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کی کوئی بات نہیں، وزیر اعظم میاں شہباز شر یف نے اپنے دیگر سیاسی رفقاء کی معاونت سے ملک کے معاشی حالات کو بہتر بنانے ملک میں بے روزگا ری، اور مہنگائی کے خاتمے کے لئے جو منصوبہ بندی کی ہے، انشاء اللہ اس کے بہت جلد مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے اور ملک پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کے جھوٹے دعویداروں نے اپنے غلط اقدامات اور ناقص منصوبہ بندی سے ملکی معیشت کا حشر نشر کیا، ان تمام غلط فیصلوں اور اقدامات کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔ سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین نے سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین،سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم جہاں کہیں بھی غمی خوشی کے مواقوں میں شرکت کے لئے جاتے ہیں، لوگ ہم سے یہ پوچھتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف کب وطن واپس تشریف لا رہے ہیں چوہدری لال حسین نے جواباًکہا کہ قوم حوصلہ رکھے میاں محمد نواز شریف بہت جلد وطن واپس تشریف لائیں گے اور ملک میں خوشحالی آئے گی۔