اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سربراہ جے یو آئی ’’ ف ‘‘مولانا فضل الرحمان نے ایک مر تبہ پھر نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا ۔ انتخابی نتائج کسی قیمت پر ہمیں قبول نہیں۔
قوم کوحق لوٹایا جائے،غیر جانبدارانہ انتخابات منعقد کئے جائیں جس سے اسٹیبلشمنٹ دور رہے۔
مجلس شوریٰ نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کو سیاسی عمل قرار دیا ۔
حکومت میں اتنا خم نہیں ہے کہ وہ ہماری شکایات کا ازالہ کرسکے۔
معاملہ بڑا سنجیدہ ہے۔
یہ مسئلہ کسی ایک سیاسی جماعت کو منانے کا نہیں ایک مستقل مسئلہ ہے۔
پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کئے ہیں۔
مجلس شوریٰ نے اس کا بھی جائزہ لیا۔
انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کے خلاف اپنی تحریک کو آگے بڑھائیں گے۔
اگر وہ ہم سےمذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔
اگر ہمارے تحفظات دور کرنے ہیں تو اس کے لئے مناسب ماحول ترتیب دینے کے لئے ہم آمادہ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں اس وقت کسی یکسوئی کا فقدان ہے ۔
پارٹی سربراہ کی طرف سے وفود آتے ہیں۔ وہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہےتھے انہوں نے کہا کہ
اس وقت تک انہوں نے کسی مذاکراتی ٹیم کا باضابطہ اعلان نہیں ۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بیان دیا ہے جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا ۔
یہ متصادم قسم کی آراء پر رائے قائم کرنے میں دقت محسوس کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں :راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی
The post مو لانا فضل الرحمان نے ایک مر تبہ پھر نئے الیکشن کا مطالبہ کر دیا appeared first on ABN News.