رواں سال کے آخر میں ہونڈا کمپنی نے اپنے خریداروں کے لیے خوشخبری سنادی ہے کہ وہ ہونڈا سی ڈی 70 کو اب آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ دسمبر 2024 تک ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1,57,900 روپے پر برقرار ہے، لیکن اب جو افراد اس ماڈل کو خریدنے کے خواہشمند ہیں، وہ مختلف بینکوں کی جانب سے فراہم کی جانے والی قسطوں پر خریداری کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے 2025 ماڈل کو نئے گرافکس کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ یہ موٹر سائیکل 72 سی سی فور اسٹروک، ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جو اپنی ایندھن کی بچت اور پائیداری کے لیے معروف ہے۔ یہ موٹر سائیکل شہری سفر اور قریبی فاصلے کی سواری کے لیے بہترین طاقت فراہم کرتی ہے۔
The post موٹرسائیکل آسان اقساط پر ،خریداروں کیلئے اچھی خبر،تفصیلات جانیں appeared first on ABN News.