0

مون سون بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مون سون بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون بارشوں کے حوالے سے پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہونے کی توقع ہے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے دوران معمول یا کم بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ بالائی کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافےکا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں