0

موبائل کی دکان کے مالک کی خاتون گاہک سے زیادتی،ویڈیووائرل کرنیکی دھمکیاں

شکرگڑھ ( نیوز ڈیسک )شکر گڑھ میں ایک موبائل شاپ کے مالک نے ایک لڑکی کو، جو اپنے موبائل فون کی مرمت کے لیے اس کے پاس آئی تھی، کو اپنے گھر لے جا کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

اتنا ہی نہیں، اس شخص نے اس واقعے کی فلم بندی بھی کی اور اسے چار ماہ تک ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔ اس سے زیورات کے علاوہ لاکھوں روپے بھی بٹورلئے۔خاتون کو بیرون ملک بھیجنے کے بہانے اس سے رقم بھی بٹورلی۔

لڑکی کو اس مقصد کے لیے رقم چوری پر مجبور کیا جارہا تھا۔متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت پر پولیس نے دکان کے مالک، اس کے بیٹے اور بھائی کے خلاف زیادتی، بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،تاریخی بلندی کو چھو لیا

The post موبائل کی دکان کے مالک کی خاتون گاہک سے زیادتی،ویڈیووائرل کرنیکی دھمکیاں appeared first on ABN News.