پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
منہاج پبک گرلز ہائی سکول پنن وال میں یوم کشمیربھرپور جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔سکول کے طلبہ وطالبات نے پوسٹرز بنا کر اور نعرے لگا کر کشمیر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور خلوص کا اظہار کیا ۔طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ہماری تمام حمایت اور دعائیں کشمیر کے ساتھ ہیں اور تب تک رہیں گی جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا۔اس موقع پر ڈائریکٹر
ذوالفقار علی چشتی نےگفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا کہ ہم اپنے کشمیری ماؤں،بہنوں ،بھائیوں اور بچوں کے ساتھ ہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ہماری ہر طرح کی حمایت،سپورٹ اور جذبات کشمیری عوام کے ساتھ ہیں اور اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور آزادی کے پیدائشی حق پر بھارتی غاصبانہ قبضے سے حصول تک ان کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔ملک پاکستان کا بچہ بچہ دعاگو ہےاور ہر طرح کی جانی و مالی قربانی کیلئے بھی تیار ہےاور وہ وقت دور نہیں جب اس ظلم کی زنجیریں ٹوٹیں گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔سکول کےڈائریکٹر صاحب نے آخر میں کشمیر کیلئے دعا فرمائی کہ اللہ کشمیری عوام پر اپنا خاص کرم عطا فرمائے اور جلد آزادی کا سورج طلوع ہو۔
0