پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کی سٹوڈنٹس سکول کونسل کے انتخابات کے اعلان کے بعد طالبات نے بطور امیدوار اپنی درخواستیں الیکشن کمیشن کو جمع کروائیں اور یوں سٹوڈنٹس سکول کونسل کے انتخابات ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی اور الیکشن کمیشن کی سرپرستی میں صاف و شفاف طریقے سے منعقد ہوئے جس میں طلبہ و طالبات نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ کاسٹ کیا اور سٹوڈنٹس سکول کونسل کے نتائج کے بعد سٹوڈنٹس سکول کونسل مکمل ہوئی اور یہ کونسل 28 ممبران پر مشتمل ہے جس کی صدر حمنہ خالد ، نائب صدر جویریہ حسین ، جنرل سیکرٹری زرلش خان ، سیکرٹری فنانس حجاب زہرا اور سیکرٹری مینجمنٹ منیزہ فاطمہ بنی منتخب ہوئیں
سٹوڈنٹس سکول کونسل ایک آزاد اور بااختیار ادارہ ہے
حمنہ خالد نے صدر منتخب ہونے کے بعد کغتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور میں اج یہ عہد کرتی ہوں کہ میں سکول مینجمنٹ کے ساتھ مل کر طلبہ کے حقوق کے لیے کام کروں گی اور اپنے ادارے کی خدمت کر کے ادارے کو بلندیوں تک پہنچاؤں گی اور میں ووٹ دینے والی تمام
طا لبات کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے منتخب کیا اور مجھے اس قابل سمجھا کہ میں ان کے مسائل کو حل کر سکوں اور میں انہیں یقین دلاتی ہوں کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں گی ۔ ڈائریکٹر سکول ذوالفقار علی چشتی نے
نو منتخب ممبران کو مبارک بادپیش کی اور دعا کی کہ اللہ آپ سب کو صیحح معنوں میں تعلیم کے فروغ کے لۓ اپنا پھرپور کردار کرنے کی توفیق عطا فرمائے
0