پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کی طالبات نے راولپنڈی بورڈ کے تحت میٹرک کے 2023 کے ہونے والے امتحانات میں شاندارکا میابی حاصل کی ھے مرزا خالد محمود کی صاحبزادی عائشہ خالد نے 1100 میں سے 1058 نمبر لے کر سکول میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور علاقہ بھر میں کاميابی کے جنھڈ ےگاڑے
خوشبو فاطمہ نے 1044 نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن حاصل کی جب کہ
اروبہ رفیق نے 1027 نمبر لے کر تھرڈ پوزیشن حاصل کی ھے منھاج پبلک گرلز ہائی سکول پنن وال کا رزلٹ 100 فیصد رہا٠منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کا یہ اعزاز ہمیشہ سے برقرار ہے اس کاسہرامنہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کے سر ہے
ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے اس موقع پر طا لبات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی اگر دیانتداری کے ساتھ اپنا کام کیا جائے تو صلہ ضرور ملتا ہے اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے کہ جس نے ہمیں اس کام کے لیے چنا کہ ہم آ نے والی نسلوں کو سنوار سکیں اور ہم اسی طرح علاقے کے غریب اور متوسط گھرانوں کی بچیوں کو تعلیم کے نور سےآراستہ کرتے رہیں اللہ تعالی ہماری ہمت اور حوصلےکو برقرار رکھے اس شاندار کامیابی پر علاقہ کے تمام معززین کا ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے
والدین خوشی سے نہال ہیں اور والدین نے ذوالفقار علی چشتی اور پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم اپ کی سرپرستی میں چلنے والے ادارہ کی کاوشوں کو سراہتےہیں ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آ پ کے ساتھ ہیں
0