اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس سے دونوں رہنماؤں کی تحویل سے متعلق جواب طلب کر لیا۔
وفاقی پولیس کا لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہیں معلوم کہ ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کس کی تحویل میں ہیں۔ وکیل تیمور ملک نے کہا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنما ایم پی او کے تحت تحویل میں تھے۔ اسلام آباد پولیس سے جواب طلب کیا جائے کہ دونوں کو رہائی کے بعد کس نے گرفتار کیا،
وکیل نے استدعا کی کہ دونوں کو اگر اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے تو ملاقات کا موقع دیا جائے۔