پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)
کندوال کی ڈھوک امانتی( گنڈا ) جہاں بہت سے ڈیرہ جات ہیں اور ساتھ ضلع خوشاب کے گاؤں منگوال کہ ڈیرہ جات بھی موجود ہیں۔ وہاں پانی کی شدید قلت تھی مال مویشیوں کے پینے کے لیے بھی پانی نہیں تھا۔اور نہ ہی گھریلو استعمال کے لیےپانی تھا ۔ خواتین و حضرات 6 کلو میٹر پیدل سفر کر کے گدھوں پر پانی بھر کے لاتے تھے اب ان کا پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور مال مویشیوں کے لیے پانی وافر مقدار میں موجود ہے ان ڈھوکوں اور ڈیرہ جات پر بچوں کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی پرائمری سکول موجود نہ تھا ملک عامر اعجاز ایڈووکیٹ (کندوال لاء چیمبر جہلم) نے وہاں پر ایک کمرہ بھی تعمیر کروا دیا ہے جہاں پر علاقہ کے بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے ٹیچر کا بھی بندبست کر دیا گیا ہےتا ہم انہوں نے اپنی مدد اپ کے تحت اپنی جیب سے خرچ کر کے نیا بور کروا کر سولرسسٹم نصب کروا دیا ہے جس سے پانی کا حل ہو گیا ہے اور دوسری طرف وہاں بچوں کی تعلیم کا کوئی بندوبست نہیں تھا تو ملک عامر نے سکول کے لیے ایک کمرہ بھی تیار کروا کے دیا۔جس کی افتتاحی
تقریب میں خصوصی طور پر سنگر گلستان ناز لاہور ،ملک امجد امانتی ‘ ملک ظہیر کندوال ‘ ملک بشیر اعوان مَرمال اور عثمان امانتی نے شرکت کی۔ علاقہ کے مکینوں نے ملک عامر ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں
0