(پنڈ دادن خان بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان میں چیر پرسن چیف منسٹر ڈائریکٹوریٹ اف کمپلینٹ سیل اینڈ مانیٹرنگ برگیڈیر بابر علاؤ الدین نے اور بعدازاں سول ہسپتال کھیوڑہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا اور ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کا اعلان کیا انہوں نے تمام وارڈز کا بھی دورہ کیا مریضوں کی عیادت کی اور شکایات سنیں انہوں نے اوصاف اور اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقہ کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اگر اتنے بڑے سیاستدان تھے تو انہوں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے مکمل کیوں نہیں کروائی وہ اتنا بڑا پراجیکٹ نامکمل چھوڑ گئے ٹوبھہ ٹراما سینٹر بھی ادھورا رہ گیا
پنڈ دادن خان ٹوبھہ میں اے بی این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے برگیڈیئر بابر علاؤ الدین نے کہا کہ زیر تعمیر پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج جہلم ڈیول کیرج وے کے فنڈز کی عدم دستیابی میں حکومت رکاوٹ نہیں کنٹریکٹرز کے ساتھ کچھ مسائل تھے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے یہ منصوبہ دیا تھا وہ اپنے دور اقتدار کے ساڑھے تین سالوں میں اسے مکمل بھی کرواتے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تہیہ کر رکھا ہے کہ زیر تعمیر تمام منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ہم ڈیول کیرج وے منصوبے اور ٹوبھہ ٹراما سینٹر کو بھی مکمل کروائیں گے حکومت پنجاب پورے پنجاب میں عوام کو سہولتیں فراہم کر رہی ہے
0