جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم محکمہ زراعت نے ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کس لیا،محکمہ زراعت کی پیسٹی اینڈ سائیڈ انسپکٹر ڈاکٹر بشری صدیق نے مزید 2دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے،کسانوں نے محکمہ زراعت کی خاتون زراعت آفیسر کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈ ز تحصیل جہلم نے تھانہ چوٹالہ میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد سلیم ولد نور محمد ٹو سٹار زرعی اینڈ ونڈا سٹور بجوالہ تحصیل و ضلع جہلم بمطابق پیسٹی سائیڈ آرڈیننس 21A.26A 1971 ترمیم شدہ 1997امنڈمنٹ ایکٹ 2012 امنڈمنٹ رولز (9)(2)11 2018بسلسلہ کار سرکار تحریر ہے کہ میں نے بطور زراعت آفیسر تحصیل جہلم مورخہ 8اگست کو بوقت 1بج کر 30منٹ پر روبرو کواہ محمد رمضان کے ہمراہ زرعی ادویات کی دکان پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات برآمد کی جوکہ بغیر ڈیلر شپ انوائس سٹاک رجسٹر انٹری کیش میمو کے فروخت کی جارہی تھی،برآمد کر کے تفصیل فارم نمبر 11پر سیریل نمبر 1,2پر درج کر کے فرد مقبوضگی مرتب کی جس کی ایک کاپی موقعہ پر موجود دکاندار کو موصول کروانا چاہی لیکن دکاندار نے موصول کرنے سے انکار کر دیا،ملزم مزکور ہ نے دفعات 21Aبمطابق پیسٹی سائیڈ آڈیننس 1971ء ترمیم شدہ 1997ء امینڈمیٹ ایکٹ 2012ء امینڈ میٹ رولز(9)(2)11 2018کی کلاف ورزی کی ہے جو کہ 26Aکے تحت قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت ہے،تاہم ایک اور مقدمے میں کاروائی کرتے ہوئے واڑہ گجراں میں احسن شہزاد ولد مظہر اقبال شہزاد کلاتھ ہاؤس پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات برآمد کی جو کے بغیر لائسنس ڈیلر شپ انوائس سٹاک رجسٹر کیش میمو کے بغیر فروخت کی جارہی تھی 2اگست کو سہ پہر2بج کر 20منٹ پر رو برو گواہ محمد رمضان کے ہمراہ کپڑے کی دکان پر چھاپہ مار کر زرعی ادویات برآمد کر لی ہے،قبضہ میں لے کر فرد مقبوضگی مرتب کیا جس کی ایک کاپی موقعہ پر موجود کاندار کو موصول کروانی چاہی ملزم مزکور ہ نے دفعات 21Aبمطابق پیسٹی سائیڈ آڈیننس 1971ء ترمیم شدہ 1997ء امینڈمنٹ ایکٹ 2012ء امینڈ منٹ رولز (9)(2)(1)11 2018 کی خلاف ورزی کی ہے جو کے 26Aکے تحت قابل دست اندازی پولیس اور نا قابل ضمانت ہے،پولیس تھانہ چوٹالہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتش شروع کر دی ہے دوسری جانب تحصیل جہلم کے کسانوں نے محکمہ زراعت کی خاتون آفیسر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں جعلی ادویات اور بیجوں کی فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ ضلع جہلم کا کسان خوشحال ہو سکے اور جعل سازی میں ملوث دکاندار جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو ں۔
0