0

محرم الحرام کا مقدس مہینہ تمام مکاتب فکر کےلئے انتہائی قابل احترام ھے ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) محرم الحرام کا مقدس مہینہ تمام مکاتب فکر کےلئے انتہائی قابل احترام ھے امن و امان کا قیام ہم سب کی ذمہ داری ھے امن کمیٹیوں کا مقصد یہ ھے کہ اگر کوئی مسلہ درپیش ھو تو مل جل کر حل کیا جائے امن کمیٹیاں انتظامیہ کی مدد گار اور معاشرے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو نے تحصیل امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل گلیوں نالیوں کی صفائی روٹس اور سٹریٹ لائٹس کےلئے احکامات دے دیے گئے ہیں اسسٹنٹ سی او چوہدری جہانگیر شبیر کو نالوں کی صفائی مہم دی گئی ھے اور یہ مہم 12 سے بیس جولائی تک جاری رھے گی اور ساٹھ فی صد عملہ اس میں حصہ لے گا پنڈدادنخان کھیوڑہ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محرم الحرام کے امن و امان کے قیام جلوس کے راستوں کی صفائی جن سڑکوں پر پانی کھڑا ھے ان پر گریول ڈال کر راستوں کو درست کرنے کے احکامات دے دئے گئے ہیں سٹریٹ لائٹس کے انتظامات کو فوری طور پر درست کیا جا رھا ھے کنٹرول روم میں ہر قسم کی ایمرجنسی کی سہولت موجود ھے قانون سب کےلئے برابر ھے کسی کو قانون اور روٹس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی ڈھوک ثنادھا اور عبداللہ پور کے مسلے پر محکمہ پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا ھے جس میں پولیس اور انٹیلی جینس کے ادارے قابل تعریف ہیں اجلاس میں تحصیل امن کمیٹی کے ممبران راجہ ابوبکر حیات حکیم سید اختر علی شاہ بخاری چوہدری شوکت حسین بریار راجہ محمود خان ملک الطاف حسین عبدالروف ملک قمر حسین ملک اعجاز حسین ملک غلام مصطفیٰ مٹھو حفیظ سنی کے علاؤہ تحصیلدار ظفر اقبال چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر ادریس خادم حسین ملک صداقت علی نئیر عباس ریسکیو1122 کے اہلکاروں سمیت پولیس افسران حاجی سلیمان میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک اکبر چوہدری جہانگیر شبیر نجم شیراز کے علاؤہ انٹیلی جینس اور دیگر ممبران تحصیل امن کمیٹی نے شرکت کی اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین نے مختلف مسائل پر تفصیلی طور پر اظہار خیال کیا