جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں گے اور امن و امان کی خاطر انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گے اس بات کا عزم کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں شرکا نے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، اے ڈی سی جی، اور علما کرام امن کمیٹی کی جانب سے علامہ محمد سعد مدنی، قاری عبد الباسط اور دیگر نے شرکت کی۔ کمشنر راولپنڈی کو بریفینگ میں بتایا گیا کہ ضلع جہلم میں محرم الحرام کی تمام تر تیاریاں مکمل ہیں اور اس حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے جس پر کمشنر راولپنڈی اور آر پی او راولپنڈی نے اطمینان کا اظہار کیا اور علما کرام امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے ماہ محرم الحرام کے بعد بھی مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔جہلم سکندر ہوٹل سانحے میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور رضا کارانہ طور پر ایکسکیویٹر مشینز کی فراہمی پر اعزازی اسناد سے نو ازا گیا۔جہلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ایکسکیویٹر مشینز کے مالکان کو اعزازی اسناد دیں۔ مورخہ 09جولائی کو ہونے والے المناک سانحہ میں ان مشین مالکان نے ریسکیو 1122 جہلم کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور رات گئے تک آپریشن میں شامل رہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے ایکسکیویٹر مشینز کے مالکان کا شکریہ ادا کیا۔ایکسکیویٹر مشینز کے مالکان نے مستقبل میں بھی ایسی کسی بھی ایمرجنسی میں بھر پور مدد کی یقین دہانی کرائی۔
0