جہلم(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جہلم محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کے احکامات بابت آگاہی مہم دفتر محتسب پنجاب کی تعمیل میں اشفاق احمد رانا ایڈوائزر محتسب پنجاب ریجنل دفتر جہلم نے یونین کونسل کی سطح پر ڈومیلی یونین کونسل تحصیل سوہاوہ میں کھلی کچری کا انعقاد کر کے لوگوں کے مختلف محکمہ جات کے خلاف مسائل سنے اور انہیں بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب میں کس نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں اور درخواست دینے کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا۔ انہیں مزید یہ بھی بتایا گیا کہ محتسب پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان کا یہ حکم ہے کہ لوگوں کو ان کی دہلیز پر جا کر دفتر محتسب پنجاب کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں سستا اور فوری انصاف فراہم کیا جاسکے۔ وہاں پر موجود لوگوں اور سیکریٹریز یونین کونسلز نے محتسب پنجاب کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طریقہ سے لوگوں کو جلد از جلد انصاف ملے گا۔
0