0

محترمہ کوثر سلیم کو فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد) جہلم کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے چیف ایگزیکٹو آفسیر محترمہ کوثر سلیم کو فیملی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا بھرپور ساتھ دینے اور 14 اگست کو پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے قومی پرچم کی نمائش کرنے پر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااس موقع پر میڈم کوثر سلیم نے کمشنر راوالپنڈی اورڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ ضلع جہلم کے لیے آئندہ بھی اپنے افسران کی نگرانی میں خدمات جاری رکھیں گی۔ اور انشاللہ ضلع جہلم اس بار کی طرح ہمیشہ نمایاں ہو گا۔