0

للہ شریف میں 7 لاکھ سے زائد مالیت کے عید پیکج ایک ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں تقسیم کر

پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان) للہ جانباز و ہیلپ ٹرسٹ کے زیر اہتمام للہ شریف میں 7 لاکھ سے زائد مالیت کے عید پیکج ایک ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں تقسیم کر دیے گئے
تنظیم کی طرف سے عید پیکج تقسیم کرنے کے تمام تر انتظامات حافظ اطہر عثمان اور ان کی ٹیم نے کیے للہ شریف اور گردونواح میں بیواؤں یتیموں مسکینوں اور نادار خاندانوں میں عید راشن گھر گھر جا کر تقسیم کیا گیا تاکہ غریبوں کی عزت نفس بحال رکھی جا سکے تنظیم سب کچھ اللہ کی خوشنودی کی خاطر کر رہی ہے تنظیم نمود و نمائش نہیں کرتی اور نہ ہی ایسے مواقعوں پر تصویریں بنائی جاتی ہیں مخیر شخصیات مظہر چغتائی ، بشیر چغتائی اور دیگر افراد تنظیم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے مالی تعاون کرتے ہیں جس کا راشن خرید کا غریب خاندانوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے حافظ اطہر عثمان نے تمام مخیر شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقہ بھر کے تمام افراد سے مزید تعاون کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں