![شارق جمال](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/af08c06040211594ff269fe841003438_M.jpg)
ڈی آئی جی لاہور شارق جمال جو جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے ان ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ متوفی کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں پائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شارق جمال آدھا منہ کھلا ہوا تھا اور ان کے ہونٹوں اور دانتوں پر خون کے نشانات تھے تاہم جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ملے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈی آئی جی شارق جمال کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متوفی ڈی آئی جی لاہور کا جسم اکڑا ہوا تھا اور بائیں کہنی پر زخم کا ایک پرانا نشان پایا گیا۔
واضح رہے کہ ڈی آئی جی لاہور شارق جمال جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نشتر تھانے کی حدود میں واقع فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے جب کہ ان کی رہائش تھانہ ڈیفنس اے کے علاقے فیز فور میں تھی۔ لاش ملنے کے بعد پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مذکورہ فلیٹ کو سیل کر دیا۔