0

لاھور اسلام اباد موٹروے ایم ٹو للہ انٹرچینج پر ٹریفک مکمل طور پر بلاک

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )لاھور اسلام اباد موٹروے ایم ٹو للہ انٹرچینج پر ٹریفک مکمل طور پر بلاک ، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں سینکڑوں گاڑیاں گزشتہ کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں
للہ ٹول پلازہ کا سسٹم بالکل سست ہو چکا ہے بچے بزرگ خواتین سخت پریشان ہے اور کئی گھنٹوں سے للہ ٹول پلازہ پر پھنسے ہوئے ہیں پھنسے ہوئے افراد کی تعداد ہزاروں میں ہے لاہور فیصل اباد سرگودہا سائیڈ سے انے والی تمام ٹریفک پھنسی ہوئی ہے
للہ شریف کے قریب دربار پیر کھارا شریف پر سالانہ عرس کی تقریبات شروع ہیں جس میں لاکھوں زائرین مزار مبارک پر حاضری دینے اتے ہیں
روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں گاڑیوں کہ قافلے پیر کھارا شریف پہنچتے ہیں جس کی وجہ سے موٹروے پر انتہائی رش لگ جاتا ہے اور بیک وقت ہزاروں لوگ پھنس کر رہ جاتے ہیں