تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بوئنگ 777 طیارے اور ایئر بس 320 کے ذریعے حج آپریشن کرے گی، 315 خصوصی حج اور شیڈول کی پروازوں کے ذریعے 65 ہزار عازمین کو پہنچائے گی۔
پی آئی اے حج آپریشن 21 مئی سے شروع کرے گی جو 22 جون تک جاری رہے گا، حجاج کی وطن واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور 2 اگست تک آپریشن جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 773 اکیس مئی کو کراچی سے مدینہ روانہ ہوگی، اسلام آباد سے پی کے 741 تین سو سے زائد عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہوگی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور، رحیم یار خان، کوئٹہ سے پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
حج پروازوں کا شیڈول وزارت مذہبی امور اور سعودی عرب کی جنرل سول ایوی اتھارٹی کو روانہ کر دیا گیا۔