![احسن اقبال](https://www.suchtv.pk/urdu/media/k2/items/cache/120be17b14e62c6465b253458e0473ed_M.jpg)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ اگر سپریم کورٹ انتظار کر رہی ہے کہ قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد کوئی میزائل چلادے گی یا انقلاب برپا کردے گی تو ایسے ایڈونچر سے پرہیز کیا جانا چاہیے.
نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ انتظار کر رہی ہے کہ قومی اسمبلی کے تحلیل ہونے کے بعد کوئی میزائل چلادے گی یا انقلاب برپا کردے گی تو ایسے ایڈونچر سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ اگر ایسا ایڈونچر ہوگا تو یقیناً اس کا ردعمل بھی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں اسٹیبلشمنٹ اور سیاست دان اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں وہاں عدلیہ بھی اپنی غلطیوں سے سیکھے گی۔