جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جو پوری انسانیت کی فلاح و ہدایت اور راہنمائی کا ذریعہ ہے۔ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے بیمار ذہنیت کے لوگ ہیں، ایسے نفسیاتی مریضوں کی سخت سرزنش کی ضرورت ہے، مذاہب عالم اور مقدس کتب کا احترام سب پر لازم ہے اور اس پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، قرآن مجید کی کھلے عام بے حرمتی ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے، ہم اس کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس نوع کے واقعات بین المذاہب رواداری کے ماحول کو سخت نقصان پہنچائیں گے، کسی مذہبی کتاب اور مقدس ہستی کی تو ہین قطعا ًآزادی اظہار کا معاملہ نہیں ہے، قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے جاہل کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے اور ہر سطح پر اس منفی اور امن دشمن رویے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، انھوں نے کہا کہ یہ امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے اس پر او آئی سی کو سنجیدہ رد عمل دینا چاہیے تا کہ مستقبل میں اس نوع کے گھناؤنے واقعات اور رویوں کا راستہ روکا جاسکے۔
0