شمالی وزیرستان (نیوز ڈیسک )شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
ڈان اخبار کی خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ تحصیل میر علی کے علاقے برہو خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ہوئی، جب سکیورٹی فورسز نے تقریباً 25 عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد آپریشن شروع کیا، جو علاقے میں ایک میٹنگ کے لیے جمع ہوئے تھے۔
جیسے ہی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں، فائرنگ کا شدید تبادلہ شروع ہو گیا، ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند کمانڈر عبدالحق اور معین بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے عسکریت پسند مبینہ طور پر بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے، ان کاؤنٹر کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
سیکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی رہائشیوں سے بات چیت کی اور ان پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکیں تاکہ مقامی افراد پریشان نہ ہوں اور پرامن طریقے سے رہ سکیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: کامران غلام کی پروٹیز وکٹ کیپر سے تلخ کلامی،ویڈیووائرل
The post فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈر ز سمیت 9 دہشتگرد ہلاک appeared first on ABN News.