0

فوجی فاؤنڈیشن سکول اویس کالونی جی ٹی روڈدینہ کے پرنسپل اور وائس پرنسپل عدیلہ انجم کی من مانیاں عروج پر

دینہ (امجد محمود سیٹھی سے)فوجی فاؤنڈیشن سکول اویس کالونی جی ٹی روڈدینہ کے پرنسپل اور وائس پرنسپل عدیلہ انجم کی من مانیاں عروج پر،حکومتی احکامات کھوہ کھاتے،بچوں پر تشد د کرنا معمول بن گیا جبکہ پانچویں سے دسویں کلاس کے طلبا و طالبات کو ایک ہی کمرہ میں تعلیم دینے کا پرانا نظام آج بھی قائم کر رکھا ہے،جس سے طلباو طالبات عدم تحفظ کا شکارہیں۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کونسل دینہ کے صدر نثار احمد مغل نے تحریری درخواستیں دی جس پر ای ڈی ایجوکیشن جہلم راؤ عبدالکریم کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا جنہوں نے فوجی فاؤنڈیشن سکول دینہ میں پہنچ کر انکوائری شروع کر دی درخواستیں دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دینہ میں فوجی فاؤنڈیشن سکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل عدیلہ انجم نے حکومتی احکامات اور محکمہ تعلیم کے قواعدو ضوابط کو روند کر رکھ دیا،سکول ھذا میں طلبا وطالبات کو اکھٹے تعلیم دی جاتی ہے اور کھیل کیلئے ایک ہی گراؤنڈ ہے جہاں طلبا طالبات اکھٹے ہی کھیلتے ہیں جبکہ سکول ھذا کا ایک ہی مین گیٹ ہے جہاں سے بیک وقت طلبا و طالبات کاسکول آناجانا ہوتا ہے محکمہ ایجوکیشن نے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں کہ لڑکے اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے الگ الگ کلاس رومز اور گراؤنڈ اور بلڈ نگ کا ہونا ضروری ہے مگر فوجی فاؤنڈیشن سکول دینہ کے پرنسپل اور وائس پرنسپل عدیلہ انجم نے فرعونیت کا مظاہر کرتے ہوئے سکول کی وائس پرنسپل عدیلہ انجم نے اپنا ہی قانون بنا رکھا ہے سکول کے بچوں سے انتقامی کاروائیوں پر اترآئی ہیں جماعت نہم کے مسمی معاذمصطفی رفاقت کو بھی ذاتی انا کی بناء پر پہلے اس کو تشدد کا نشانہ بنایا بعدمیں معافی مانگ کر معاملہ کو رفع دفع کردیا اور بعدازاں سکول ہذا کا ایک ٹرپ طلباو طالبات کو لیکر راولپنڈی گیا اوراس دوران سکول کی وائس پرنسپل عدیلہ انجم نے ذاتی انا اور عداوت کی بناء پر اس پر شیشہ پینے کاالزام لگا کر اور پرنسپل نے انکوائری کا بہانہ بنا کر ایک ماہ سے سکول میں آنے پر پابندی عائد کر دی جو کہ سراسر زیادتی اور معاذمصطفی رفاقت کا تعلیم سے روکنے کیلئے من گھڑت اور جھوٹی کہانی بنائی گئی اور وائس پرنسپل عدیلہ انجم نے سکول میں بچوں بچیوں ا ور اساتذہ کا گروپ بنا رکھا ہے انہوں نے ارباب اختیاروزیر اعلیٰ پنجاب،صوبائی وزیر تعلم،ڈپٹی کمشنر جہلم،ای ڈی او ایجوکشن آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکول ھذا کی رجسٹریشن منسوخ کر کے انکوائری کی جائے اور طلباو طالبات کیلئے علیحدہ علیحدہ سکول و گراؤنڈ بنا کر بچوں اور بچیوں کو الگ الگ تعلیم دی جائے جو کہ قرین انصاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں