0

فوجی عدالتوں میں مقدمات عالمی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے: وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کے مطابق چلائے جائیں گے،ملزمان کو شفاف ٹرائل اور فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق ملے گا۔

فوجی عدالتوں میں مقدمات پرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں مقدمات بین الاقومی معاہدوں کےمطابق چلائےجائیں گے،فوجی عدالت میں ملزم کوشفاف ٹرائل اورمرضی کا وکیل کرنےکا کا حق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کو اپنےدفاع میں شواہد ثبوت فراہم کرنے کا حق ہو گا،فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کا حق بھی حاصل ہوگا۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ابھی تک کسی خاتون کامقدمہ فوجی عدالت میں نہیں بھجوایاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں