پنڈدادنخان ( بیوروچیف ملک ظہیر اعوان ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری جیسے بزدل لوگوں کو کسی صورت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل نہیں کریں گے بلکہ ایسے سیاسی بھگوڑوں کو پیپلزپارٹی کی بلڈنگ کی دیواروں کے قریب سے بھی نہیں گزرے دیں گے آئندہ وزیراعظم ہمارا ہوگا اور وہ بلاول بھٹو زرداری ہوگا آپ اپنے حلقہ میں کھل کر کھیلیں ضلع جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان والوں نے نارتھ پنجاب کے لوگوں کو بھی ساتھ ملا کر چلنا ہے آپ کے پاس کھلا ٹائم ہے آپ الیکشن کی بھرپور تیاریاں کریں انتخابات اس وقت ھی ہونگے جب آپ لوگوں کی تیاریاں مکمل وہ جائیں گی یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد سابق صدر آصف علی زرداری نے امیدوار برائے حلقہ این اے 61 جہلم پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور حلقہ پی پی 27 پنڈدادنخان کے امیدوار چوہدری نذر حسین گوندل سے لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کے لئے جو فنڈز مسلم لیگ نون کے نمائندوں کو ملیں گے اتنے ہی فنڈز پاکستان پیپلز پارٹی کے لوگوں کو ملیں گے کیوں کہ ہم حکومت کا حصہ ہیں مسلم لیگ نون کے جن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملیں گے ہم انہیں ناراض نہیں ہونے دیں گے جہانگیر ترین جو مسلم لیگ بنا رہا ہے اس ٹرین کا تو انجن ہی نہیں صرف خالی ڈبے ہیں اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،سردار بہادر خان اور سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے
0