چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی اور ان کے شوہر کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں فرخ گوگی اور احسن گجر کےخلاف غیرقانونی تعمیرات پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سوسائٹی کی غیرقانونی سڑکیں اوردفاتر مکمل طور پر سیل کردیے۔
مقدمہ محکمہ جی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹرانفورسمنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا،مقدمہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی میں منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔
ایف آئی آرکے مطابق ہاوسنگ سوسائٹی کے پبلک پارک کی جگہ غیرقانونی قبرستان بنا دیا گیا، پارک اورکمرشل ایریا کا نقشہ تبدیل کر کے رہائشی پلاٹ بنائے گئے،سرکاری رہن شدہ پلاٹوں پر بھی غیر قانونی تعمیرات کرائی گئیں۔