جہلم(نیوز ڈیسک)غلہ منڈی جہلم میں دو تاجروں کو قتل سلمان پارس میں دو افراد کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والا ملزم فیصل پہلوان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق جہلم میں باپ اور بیٹے کو غلہ منڈی میں قتل کر دیا گیا تھا۔ جس کے ملزم کو فرار ہوتے پولیس نے گرفتار کیا ۔ جہلم نیوز ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا۔ ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کا موقف ہے فیصل پہلوان کو تھانہ سٹی پولیس برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے قریب فیصل کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور ساتھی کو چھڑوا کر لے گئے پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزم فیصل پہلوان ساتھیوں کے فائرنگ لگنے سے زخمی ہوا جو اسپتال لاتے ہوۓ دم توڑ گیا،پولیس کے مطابق ملزم فیصل پہلوان نے ڈیڑھ سال قبل بیوی کا قتل کیا اس سے قبل قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا،چند روز قبل تاجر ملک یامین اسکے بیٹے ناصر کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کیا،اس مقدمہ میں ملزم جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سٹی پولیس کی حراست میں تھا،ڈی پی او کا کہنا ہے فیصل پہلوان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کرلیں گے
0