0

غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاوؤایک اہم چیلنج ہے، آرمی چیف

اسلام آباد (اے بی این نیوز      )غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاوؤایک اہم چیلنج ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی تقریب سے خطاب میں کہا عالمی سطح پر معیشت ۔ افواج اور ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ جامع قوانین اور قواعد و ضوابط کے بغیر غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز بیانات سیاسی اورسماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے۔

قوا عد وضوابط کے بغیر آزادی اظہار رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔ عالمی سطح پر مذہبی۔ فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات۔ عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے۔ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے۔ ہماری مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ فتنتہ الخوارج دنیا کی تمام دہشتگردتنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے۔۔پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے سخت اقدامات کریں گے

مزید پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سے تحریری جواب مانگ لیا

The post غلط اور گمراہ کن معلومات کا تیزی سے پھیلاوؤایک اہم چیلنج ہے، آرمی چیف appeared first on ABN News.